بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز

image

ڈھاکہ۔25اپریل (اے پی پی):بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے تجاویز کر گیا۔بی بی سی کے مطابق سیو دی چلڈرن بنگلہ دیش کے ڈائریکٹر شومن سینگپتا نے میڈیاکو بتایا کہ بنگلہ دیش میں شدید موسم کے باعث سکول اور کالج 27 اپریل تک بند رہیں گے یہ لگاتار دوسرا سال ہے کہ شدید موسم کی وجہ سے حکام کو ایسا اقدام کرنا پڑا۔

انہوں نےبتایا کہ بنگلہ دیش ان ممالک میں سے ایک ہے جو موسمیاتی بحران کے اثرات کا سب سے زیادہ شکار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ موسمی حکام کو توقع ہے کہ شدید گرمی کم از کم ایک اور ہفتے تک جاری رہے گی ہسپتالوں اور کلینکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گرمی سے متعلقہ بیماریوں جیسے بخار اور سر درد کی وجہ سے مریضوں کے زیادہ بوجھ کے لیے تیار رہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.