جدہ ، مساجد کی بجلی چوری کا انکشاف

image

جدہ۔26اپریل (اے پی پی):سعودی وزارت اسلامی امورو دعوت و رہنمائی نے کہا ہے کہ جدہ میں نگراں ٹیموں نے متعدد مساجد کی بجلی اور پانی کی چوری کا انکشاف کیا ہے۔عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت اسلامی امورو دعوت و رہنمائی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزیوں میں وزارت کے نام پر جاری کرائے گئے 7 بجلی کے میٹروں کے کمرشل ٹاور اور اردگرد کی دکانوں کو بجلی کی فراہمی کو پکڑا گیا ہے۔

کمرشل ٹاور میں نصب لفٹ کو بھی چلانے کے لیے بجلی وزارت کے میٹر سے فراہم کی جا رہی تھی۔وزارت نے کہا کہ مسجد کو فراہم کی جانے والی بجلی کے تار زیر زمین کھینچے گئے تھے۔ علاوہ ازیں مسجد میں خواتین کی نماز کی جگہ پر بھی تجاوزات پکڑی گئی ہیں۔ خواتین کے مصلے کی جگہ کو چھوٹا کر کے اسے دکان بنا کر کرائے پر دیا گیا تھا۔وزارت کی ٹیموں نے خلاف ورزیوں کا پتا لگانے کے بعد بجلی کمپنی سے رابطہ کر کے معاملات حل کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے اور بل کی ادائیگی تمام ذمہ داران سے کرائی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.