ملک بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام 3 مئی کو آزادی صحافت کا دن منایا جائے گا

image

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):ملک بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام 3 مئی کو آزادی صحافت کا دن منایا جائے گا۔ جس کو منانے کا بنیادی مقصد صحافت کے بنیادی اصولوں بارے شعور اجاگر کرنا ،پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران صحافیوں اور صحافتی اداروں کو درپیش مشکلات، مسائل، دھمکی آمیز رویوں اور زندگیوں کو لاحق خطرات سے متعلق آگاہ کرنا ہے۔

آزادی صحافت کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری، نجی اور صحافتی اداروں کے زیر اہتمام مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.