ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا

image

مالے۔26اپریل (اے پی پی):ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا ہے۔

الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے انسداد بدعنوانی کمیشن (ایم اے سی سی )کے سربراہ اعظم باقی کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد سے ان کے بیٹوں کی کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایم اے سی سی نے رواں سال جنوری میں مہاتیر کے بزنس مین بیٹوں مرزاان اور مخزانی کو نوٹس بھیجے تھے کہ وہ وہ پنڈورا اور پانامہ پیپرز لیکس کی وجہ سے ہونے والی انکوائریوں کے حصے کے طور پر اپنے اثاثوں کا اعلان کریں۔

واضح رہے کہ مہاتیر کے دفتر نے فوری طور پر اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم سابق وزیر اعظم اس سے قبل اپنے بیٹوں کے خلاف تحقیقات کو سیاسی محرک قرار دے چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.