مہر گڑھ یوتھ لیڈرز کے33 رکنی طلبہ کے وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

image

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):مہر گڑھ یوتھ لیڈرز کے33 رکنی طلبہ پر مشتمل وفد نے پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ کیا۔ جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔

وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد کوایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی، فکشنز اور سینیٹ اجلاس کی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ بعدازاں وفد نے سینیٹ اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.