پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

image

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی ۔22 تلہ گنگ چکوال سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار فلک شیر اعوان، پی پی۔36 وزیرآباد سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عدنان افضل چٹھہ، پی پی۔54 نارووال I سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار احمد اقبال چوہدری، پی پی۔93 بھکر II سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سعید اکبر خان، پی پی۔139 شیخوپورہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رانا افضال حسین، پی پی۔147 لاہور III سے مسلم لیگ (ن) محمد ریاض، پی پی۔149 لاہور V سے استحکام پاکستان پارٹی کے محمد شعیب صدیقی، پی پی۔158 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد نواز اور پی پی۔164 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے راشد منہاس کامیاب قرار پائے۔ پی پی۔266 رحیم یار خان سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے ممتاز علی اور پی پی۔290 ڈی جی خان سے مسلم لیگ (ن) کے علی احمد خان لغاری کامیاب قرار پائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.