خیبرپختونخوا کے ضمنی بلدیاتی انتخابات برائے تحصیل کونسل چیئرمین کےلیے پولنگ جاری

image

پشاور۔ 28 اپریل (اے پی پی):صوبہ خیبرپختونخوا میں تحصیل کونسل کے چیئرمینوں کی 6 خالی نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق چئیرمین تحصیل کونسل کی 6 نشستیں استعفوں کی وجہ سے خالی ہوئیں۔ تمام تحصیلوں میں پولنگ کا آغاز آج صبح 8 بجے ہو گیا ہے۔

پولنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی. خواتین بھی اپنے ووٹ کے حق کے استعمال کےلیے پولنگ اسٹیشنوں پر موجود ہیں۔پولنگ کے عمل کی نگرانی کے لئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اور ضلعی مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک ہیں.

الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ مرکزی کنٹرول روم سے لوکل گورنمنٹ ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ جارہی ہے۔پولنگ یا انتخابی عمل کے دوران قانون کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.