پلاسٹک کا استعمال ماحول کے لیے انتہائی خطرناک ہے ،حکومت کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے درپیش مسائل کا ادراک ہے،رومینہ خورشید عالم

image

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):وزیراعظم کی کو آرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ پلاسٹک کا استعمال ماحول کے لیے انتہائی خطرناک ہے ،حکومت کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے درپیش مسائل کا ادراک ہے۔

رومینہ خورشید عالم نے اتوار کو یہاں مارگلہ ہلز ہاف میراتھن کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ میں یہاں مہمان خصوصی نہیں ہوں۔ انہوں نے پلاسٹک کی بوتل میں پانی پینے سے انکار کر تے ہوئے کہا کہ پلاسٹک کا استعمال ماحول کے لیے انتہائی خطرناک ہے،حکومت پلاسٹک سے پاک ماحول کے لیے موثر حکمتِ عملی مرتب کر رہی ہے۔

رومینہ خورشید عالم نے مزید کہا کہ حکومت کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے درپیش مسائل کا ادراک ہے، موسمیاتی تبدیلی عالمی مسئلہ ہے اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں کہا کہ صحافیوں کی جانب سے مثبت تجاویزات کو ہمیشہ سراہاتی ہوں۔رومینہ خورشید عالم نے میراتھن کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی جلد ایک ایونٹ کا انعقاد کر ےگی۔

رومینہ خورشید نے کہا کہ میراتھن کا مقصد انعام حاصل کرنا نہیں بلکہ ایک عوامی شعور کو اجاگر کرنا ہے، ہماری نوجوان نسل موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے صف اول کا دستہ ہے،مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی خدمات قابل ستائش ہیں،قدرتی ورثے کے تحفظ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیئے، ٹریلز پر سیاحوں کی آمدو رفت بہترین ٹریل مینجمنٹ کی عکاس ہے۔رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ آکسیجن کی فراہمی ہی سب سے بڑا تحفہ ہے،قدرت سے پیار کیجیے یہ ہم سے پیار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قدرت خوش نہیں بلکہ ہم سے ناراض ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.