صدر مملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا

image

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا ۔ پیر کو ایوان صدر میں پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر ، پاکستان میں ترکیہ کے سفیر سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے سفارتکاروں ، تینوں مسلح افواج کے افسران نے تقریب میں شرکت کی ۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے اعلیٰ ذہانت کے حامل افسر ، بہترین انتظامی خوبیوں ، بہادر اور پیشہ ورانہ طور پر قابل افسر ہونے پر نشان پاکستان (ملٹری) کا اعزاز عطا ء کیا ۔

اعزاز حاصل کرنے کے بعد پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے ترکیہ بری افواج کے کمانڈر کو مبارکباد پیش کی ۔ واضح رہے کہ جنرل سیلکوک بیراکتاروگلو نے 1993 میں آرمی وار کالج اور 1997 میں آرمڈ فورسز کالج سے گریجویشن کی ۔ انہوں نے اپنے شاندار فوجی کیرئیر کے دوران مختلف اسٹاف اور کمانڈ عہدوں پر خدمات انجام دیں ۔ ان کی شاندار خدمات اور کارناموں کے اعتراف میں انہیں 2021 میں جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی اور اگست 2023 میں ترک لینڈ فورسز کا کمانڈر مقرر کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.