پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 47ویں خصوصی تربیتی پروگرام کے تحت زیر تربیت 38افسران کا فوسپا کا دورہ

image

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 47ویں خصوصی تربیتی پروگرام کے تحت زیر تربیت 38افسران نے مطالعاتی دورے کے ایک حصے کے طور پر وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت سیکرٹریٹ (فوسپا) کا دورہ کیا۔ افسران کے ہمراہ ڈائریکٹر (پاس)عمارہ عامر خٹک،ایڈیشنل ڈائریکٹر پروگرام قادر نواز اور پروگرام آفیسر محمد انیس چشتی بھی موجود تھے۔افسران نے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار اور قانونی مشیروں سے ملاقات کی۔ اس دورے کے دوران فوسپاکے مینڈیٹ اور کام کے بارے میں ایک پریزنٹیشن مہر جامی، لاء آفیسر نے پیش کی۔

یہ سیشن بہت سے شرکاء کے ساتھ انٹرایکٹو تھا جس میں ہراساں کرنے کے معاملات میں وفاقی محتسب کے پاس ازخود نوٹس کے اختیارات کے بارے میں دریافت کیا گیا۔ سزاؤں کی حد جو قصوروار افراد پر عائد کی جا سکتی ہے اور ان کے نفاذ کے لئے دستیاب طریقے،مناسب عمل اور قدرتی انصاف کے معیارات کی تعمیل کرنے کے لئے فوسپا کے ذریعے اپنایا گیا عمل اور معاشرے کے پسماندہ طبقات تک پہنچنے کے لئے فوسپاکی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔پریزنٹیشن کے بعد ہراساں کرنے اور جائیداد کی شکایات میں عدالتی کارروائی کا مشاہدہ کیا گیا۔ دونوں مقدمات حتمی دلائل کے مرحلے پر تھے جس سے انہوں نے افسران کو فورم کے سامنے عام طور پر اٹھائی گئی شکایات کو سمجھنے کا موقع ملا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.