ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا،جنوبی خیبر پختونخوا، وسطی/جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں تیز /گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان

image

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہنے جبکہ جنوبی خیبر پختونخوا، وسطی/جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں تیز /گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش شیخوپورہ میں 4، گوجرانوالہ، حافظ آباد 2، چکوال، سیالکوٹ (ایئرپورٹ) ایک، بگروٹ، گلگت 2، چلاس، سیدوشریف، دیر (زیریں)، اور مالم جبہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بدھ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے اعدادوشمار کے مطابق لسبیلہ میں درجہ حرارت 41، دادو، مٹھی اور چھور میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.