کینیڈین آرٹسٹ ویک اینڈ نے غزہ کے فلسطینیوں کی خوراک کے لیے2.5 ملین ڈالر عطیہ کیے ہیں،اقوام متحدہ

image

روم ۔2مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ معروف کینیڈین آرٹسٹ ویک اینڈ نے غزہ کے فلسطینیوں کی خوراک کے لیے2.5 ملین ڈالر عطیہ کیے ہیں۔

العربیہ نے عالمی ادارے کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے حوالے سے بتایا کہ کینیڈین آرٹسٹ ویک اینڈ نے غزہ کے فلسطینیوں کی غذائی ضروریات کے لیے 2.5 ملین ڈالر عطیہ کیے ہیں،غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے دوران یہ دوسرا موقع ہے کہ کینیڈین آرٹسٹ نے فلسطینیوں کے لیے امداد فراہم کی ہے۔توقع کی جا رہی ہے کہ اس رقم سے بھوک و قحط کا شکار فلسطینیوں کی خوراک کا بندوست ہو سکے گا۔

علاوہ ازیں ویک اینڈ نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ غزہ کے فلسطینیوں کی مدد کے لیے ڈبلیو ایف پی کو جو کچھ عطیہ کر سکتے ہیں ضرور کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.