سکیورٹی فورسز کی ٹانک میں کارروائی ، سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد جہنم واصل

image

راولپنڈی۔2مئی (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے ٹا نک میں دہشت گردوں کی موجودگی اطلاع پر آپریشن کیا ، فائرنگ کے تبادلے میں سیشن جج کے اغوا میں ملوث 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیاگیا ۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ہلاک دہشت گردوں کی شناخت دہشت گردوں کےسرغنہ عظمت عرف عظمتی ، سرغنہ کرامت عرف حنظلہ اور دہشت گرد ریحان بھی شامل ہے۔

ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشت گرد جنوبی وزیرستان کےڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کےحالیہ اغوا میں بھی ملوث رہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.