برازیل میں بارشوں، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 29 افراد ہلاک ، 60 لاپتہ

image

ساؤ پاؤلو۔3مئی (اے پی پی):برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سول میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارشوں، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے بعدطوفان کے باعث 29 افراد ہلاک اور 60 لاپتہ ہوگئے،طوفان سے ریاست کے ڈیڑھ سو سے زیادہ شہر متاثر ہوئے ہیں۔

شنہوا کے مطابق ریو گرانڈے ڈو سول کے گورنرایڈورڈو لیٹے نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوروگوئے اور ارجنٹائن کی سرحد سے متصل ریاست ریو گرانڈے ڈو سول زرعی اور مویشیوں کی پیداوار کے لحاظ سے ملک بھر میں سب سےآگے ہے اور حالیہ طوفان ریاست کی تاریخ کی بدترین قدرتی آفت ہے۔گورنر نے کہا کہ ریاست میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اونچی جگہ کی طرف جائیں اور شہری دفاع کی ایجنسی کے ذریعہ نشاندہی کردہ سیلاب زدہ علاقوں سے دور رہیں۔انہوں نے کہا کہ تقریباً 4,400 مکینوں کو نکال لیا گیا ہے لیکن ہزاروں مزید افراد گھروں میں پھنسے ہوئے ہیں اور محفوظ مقامات پر منتقلی کے منتظر ہیں۔

ریاست کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق طوفان سے 154 شہر متاثر ہوئے ہیں۔ برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے ریاست کے سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں سے ایک سانتا ماریا کا دورہ کیا اور گورنر سے ملاقات کی۔صدر نے ریاست میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاقی فنڈنگ اور امداد کی پیشکش کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.