پشاور۔ 04 مئی (اے پی پی):فیصل کریم کنڈی نے بطور گورنر خیبر پختونخوا اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔گورنر ہاؤس پشاور میں نو تعینات گورنر خیبر پختونخوا کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے فیصل کریم کنڈی سے بطور گورنر خیبر پختونخوا کے عہدے کا حلف لے لیا۔
تقریب حلف برداری میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزیر سیفران انجینئر امیر مقام، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ پی پی پی قائدین ندیم افضل چن، نیئر بخاری سمیت دیگر مرکزی اور صوبائی قائدین، اراکین پارلیمنٹ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری،آئی جی پولیس اخترحیات گنڈاپور اور کمشنر پشاور سمیت صوبائی محکموں کے انتظامی سربراہان نے شرکت کی۔