آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

image

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران ملک کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ دیر میں 2، دروش، میر کھانی اور چترال میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اتوار کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق شہید بینظیر آباد، موہنجوداڑو، جیکب آباد میں درجہ حرارت 43، خیرپور، چھور، دادو، سکھر، پڈعیدن اور روہڑی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.