اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ لون سکیم رانا مشہودنے کہا ہے کہ ہاکی ٹیم ہماری توقعات پر پورا اتر رہی ہے۔ جنوبی کوریا کے خلاف ہماری ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے ۔قومی ہاکی ٹیم کی میرٹ پر سلیکشن کا کریڈٹ وزیراعظم شباز شریف کوجاتا ہے۔اتوار کو وزیراعظم یوتھ لون پروگرام سے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ اذلان شاہ کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی مسلسل بہترین کارکردگی میرٹ پر سلیکشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی بروقت توجہ سے ہاکی ٹیم کی سلیکشن کا معاملہ حل ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہاکی ٹیم ہماری توقعات پر پورا اتر رہی ہے۔ جنوبی کوریا کے خلاف ہماری ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قومی ہاکی ٹیم ایک نئی ٹیم ہے اور اسے ہماری سپورٹ کی ضرورت ہے۔تمام قوم کو ہاکی کےاپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر نی چاہیے۔