غزہ کے جنوب میں رفح میں 6 لاکھ بچوں کو جانے کے لیے کہیں بھی کوئی جگہ محفوظ نہیں، یونیسف

image

اقوام متحدہ ۔7مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے جبری نقل مکانی اورحملے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے جنوب میں رفح میں 6 لاکھ بچوں کو جانے کے لیے کہیں بھی کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔عرب نیوز کے مطابق یونیسیف نے ایک تحریری بیان اسرائیلی فوج کی جانب سے رفح کے مشرق میں بعض محلوں کو خالی کرنے کی ہدایت کے بعد جاری کیا ہے جہاں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا کہ لاکھوں بچے زخمی، بیمار، غذائی قلت، صدمے کا شکار اور معذوری کی حالت میں اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔

یونیسیف نے بچوں کو زبردستی بے گھر نہ کرنے اور بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کا مطالبہ کیا ہے۔ غزہ میں انسانی صورت حال ابتر ہوتی جا رہی ہے تو رفح پر فوجی حملے کے 6 لاکھ بچوں کے لیے سنگین نتائج ہونے پر خبردار کرنے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ علاقے میں بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اس علاقے میں 12 لاکھ افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے کہا کہ رفح اب ان بچوں کا شہر ہے جن کے پاس غزہ میں جانے کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔

اگر بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع ہوتا ہے تو جسمانی اور ذہنی صورتحال کے اعتبار سے مشکلات سے دو چار بچے نہ صرف تشدد بلکہ افراتفری اور خوف و ہراس سے بھی متاثر ہوں گے۔بیان میں کہا گیا کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2 سال سے کم عمر کے 78 ہزار اور 5 سال سے کم عمر کے ایک لاکھ 75ہزار بچے ہیں، 2 سال سے کم عمر کے 8 ہزار بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں، 65 ہزار بچے معذور ہیں اور تمام بچوں کو نفسیاتی مدد کی ضرورت ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.