سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کی ترسیلات زر میں مارچ کے دوران اضافہ

image

ریاض ۔8مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے سینٹرل بینک (ساما) نے کہا ہے کہ مارچ 2024 کے دوران مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں چار فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اردو نیوز نے سعودی سینٹرل بینک کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ برس مارچ میں 11.5 ارب ریال کے مقابلے میں اس سال مارچ میں ترسیلات زر 11.9 ارب ریال تک پہنچ گئی ہیں ۔

غیرملکیوں کی ترسیلات زر میں فروری 2024 کے مقابلے میں مارچ کے دوران 28 فیصد یعنی تقریبا 2.6 ارب ریال اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔علاوہ ازیں سعودی شہریوں کی بیرون ملک سے ترسیلات زر گزشتہ سال مارچ 2023 کے مقابلے میں رواں برس مارچ کے دوران 9 فیصد کم یعنی 5.12 ارب ریال رہی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.