نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی ملاقات

image

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان بدھ کو دفتر خارجہ میں ون آن ون ملاقات ہوئی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے بختیار سیدوف کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ تجارت ، اقتصادی میدان سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے۔ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے، پاکستان ہمارے لئے اپنے دوسرے گھر کی مانند ہے۔ ازبک وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.