قومی دھارے اور موسمیاتی ایکشن میں صنفی شمولیت کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے، رومینہ خورشید عالم

image

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ قومی دھارے اور موسمیاتی ایکشن میں صنفی شمولیت کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے، ہماری قومی موسمیاتی پالیسی اور موافقت کے منصوبوں میں صنف کو بجا طور پر ایکشن کے لیے ترجیح دی گئی ہے۔

وہ پاکستان جینڈر کلائمیٹ ایوارڈ 2024 کے دوسرے ایڈیشن کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں، جس کی میزبانی سول سوسائٹی کے اتحاد برائے موسمیاتی تبدیلی نے فرانس کے سفارت خانے، فرانسیسی ترقیاتی ادارے، پاکستان میں یورپی یونین کے وفد، متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے اور یو این ڈی پی کے تعاون سے کی۔

وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر نے کہا کہ اس تقریب ایوارڈ کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کی پہچان صنف اور موسمیات کے درمیان اہم تعلق کو واضح کرتی ہے۔ یہ اس ناگزیر کردار کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے جو خواتین اکثر موسمیاتی چیلینجر اور رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہوئے موسمیاتی عمل کو آگے بڑھانے میں ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے موسمیاتی لحاظ سے پائیدار مستقبل کی طرف اس اجتماعی سفر میں تعاون اور شراکت داری کے لیے تقریب میں نمائندگی کرنے والی غیر ملکی حکومتوں کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کلائمیٹ بیٹ رپورٹر شبیر مرحوم کو بھی یاد کیا جو رپورٹنگ کے دوران انتقال کر گئے تھے اور موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں آگاہی کے لئے کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت شبیر مرحوم کے نام سے منسوب کلائمیٹ ایوارڈ پر کام کر رہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.