سنگاپور کا ایف۔16 لڑاکا طیارہ ایئر بیس پر گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا

image

سنگا پور۔8مئی (اے پی پی):سنگاپور کی فضائیہ کا ایف۔ 16 لڑاکا طیارہ ٹینگا ایئر بیس پر گر کر تباہ ہو گیا، تاہم حادثے کے دوران پائلٹ محفوظ رہا۔ شنہوا نے سنگا پور کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ طیارے کو ٹیک آف کے دوران مسئلہ پیش آیا جس پر پائلٹ نے ہنگامی طریقہ کار کے تحت جواب دیا ۔جس کے بعد پائلٹ کامیابی سے طیارے سے باہر نکل گیا جبکہ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔حادثے کے دوران کسی دوسرے اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔ حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.