کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چوہدری کی مراکش کے سفیر سے ملاقات

image

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):پاکستان میں قائم اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے ذیلی ادارہ کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چوہدری نے بدھ کو یہاں مراکش کے سفارت خانے میں پاکستان میں مراکش کے سفیر محمد کرمونے سے ملاقات کی۔

ملاقات میں کامسٹیک اور مراکش کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلقہ شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کامسٹیک کے مطابق بات چیت کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے، فریقین نے مراکش، پاکستان اور او آئی سی کے دیگر رکن ممالک میں یونیورسٹیوں اور سائنس و ٹیکنالوجی کے اداروں کے درمیان اعلیٰ تعلیمی تعاون کو بڑھانے کے لیے پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.