افغانستان میں مقناطیسی بم دھماکے میں 3 پولیس اہلکار شہید ، 5 افراد زخمی

image

کابل۔8مئی (اے پی پی):افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد شہر میں دھماکے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے بیان میں بتایا کہ بدھ کو فیض آباد شہر میں ایک موٹر سائیکل میں نصب کئے گئے مقناطیسی بم کے دھماکے میں انسداد منشیات پولیس کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس سے 3 پولیس اہلکار شہید اور5 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔کسی گروپ یا فرد نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.