وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ سے سرگودہا بار ایسوسی ایشن اور اٹک بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی ملاقات

image

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ سے بدھ کو سرگودہا بار ایسوسی ایشن اور اٹک بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں قانونی برادری کی ضروریات کو پورا کرنے اور حکومت اور قانونی ماہرین کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔اس موقع پر وفاقی وزیر قانون نے بار ایسوسی ایشنز میں خواتین وکلاءکے اہم کردار پر زور دیا اور قانونی شعبے میں ان کی شرکت کی اہمیت پر زور دیا۔

وفاقی وزیر قانون نے وکلاءکی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور وکلاءکے پیشہ وارانہ ماحول اور مواقع کو بڑھانے کے لئے کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.