امیر جماعت اسلامی پاکستان کا مئی 2024 تا دسمبر2026 کیلئے ناظمات صوبہ کا اعلان

image

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا مئی 2024 تا دسمبر2026 کیلئے ناظمات صوبہ کا اعلان

لاہور۔8مئی (اے پی پی):امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے دستور جماعت کے تحت اراکین صوبہ سے استصواب رائے کے بعد مئی 2024 تا دسمبر2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا ۔ترجمان کے مطابق ثمینہ احسان شمالی پنجاب، نازیہ توحید وسطی پنجاب، شازیہ سیال جنوبی پنجاب، عائشہ سید خیبر پختونخوا، شازیہ عبداللٰہ کو بلوچستان اور رخشندہ منیب کو صوبہ سندھ کی ناظمہ مقرر کیا گیا ہے۔

سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق ،ڈپٹی سیکرٹریز ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ، ثمینہ سعید ،ڈاکٹر زبیدہ جبیں،عفت سجا د، طیبہ عاطف اور عطیہ نثار نے نو منتخب ناظمات صوبہ کے لئے استقامت کی دعا کی اور کہا کہ اللٰہ تعالی انہیں ذمہ داریوں کی احسن ادائیگی اور اعلائے کلمتہ اللہ کے لیے اپنی صلاحتیں بہترین انداز میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.