وزیراعظم شہباز شریف کی گوادر میں 7 افراد کے بیہمانہ قتل کی مذمت

image

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نےگوادر میں 7 افراد کے بیہمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہیں۔

جمعرات کو وزیراعظم میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مقتولین کے درجات کی بلندی کے لئے دعااور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

انہو ں نے کہا کہ وہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،دہشت گردی کا یہ واقعہ ملک دشمنوں کا بزدلانہ فعل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہیں ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.