وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے پاور ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن میں مہارت رکھنے والی چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات

image

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سے پاور ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن میں مہارت رکھنے والی تین چینی کمپنیوں کے نمائندوں نے بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں ملاقات کی۔

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر اور معاون خصوصی سے ملاقات کرنے والوں میں کمپنیوں میں پاور چائنا، ٹی بی ای اے لمیٹڈ اور الیکٹرک پاور پلاننگ اینڈ انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ (ای پی پی ای آئی) کے نمائندے شامل ہیں ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.