نو مئی فردِ واحد کی آمریت قائم کرنے کا مذموم منصوبہ تھا: وزیراعظم

image

پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے نو مئی کے واقعات کو ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف بغاوت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نو مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس(اے پی پی) کے مطابق جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’نو مئی کے واقعات کا اصل مقصد جمہوریت کا خاتمہ، آئین کی پامالی اور فردِ واحد کی بادشاہت اور آمریت قائم کرنے کا مذموم منصوبہ تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’سوچنے کی بات یہ ہے کہ ایک سال گزرنے کے باوجود نو مئی کے مجرموں کو سزا نہیں مل سکی۔‘

’ہم پوری قوم کو یکسوئی اور اتحاد کے ساتھ یہ پیغام دیتے ہیں کہ اپنے شہدا،  ہیروز  اور ان کے اہل خانہ کو  ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘

گزشتہ برس نو مئی کو سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد میں گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پرتشدد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔ ان ہنگاموں اور احتجاجی مظاہروں کے دوران سرکاری و نجی املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔

تحریک انصاف نو مئی کے واقعات کو ’فالس فلیگ آپریشن قرار دی رہی ہے جبکہ حکمراں اتحاد میں شامل جماعتیں اسے پی ٹی آئی کا باقاعدہ منصوبہ بندی سے کیا گیا اقدام قرار دیتی ہے۔

کابینہ کے اجلاس سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ ’نو مئی کے دن دفاعی اداروں، شہدا اور غازیوں کی یادگاروں  پر حملے کیے گئے۔ یہ واقعات ریاست، افواج پاکستان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے خلاف بغاوت تھی۔‘

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ’پاکستان کو مل کر بحرانوں سے نکال کر معاشی بہتری  کے راستے پر گامزن کریں گے(فائل فوٹو: اے ایف پی)وزیراعظم نے کہا کہ ’آج ہمیں اس بات کا عہد کرنا ہو گا کہ پاکستان کو مل کر بحرانوں سے نکال کر معاشی بہتری  کے راستے پر گامزن کریں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’کوئی جمہوری اور آئین و قانون پر عمل پیرا ملک اپنے ہیروز اور شہدا پر اس طرح  کے رویے کو برداشت نہیں کر سکتا۔ کیا امریکا اور برطانیہ میں  فسادیوں کو سزائیں نہیں دی گئیں۔‘

وزیراعطم کا کہنا تھا کہ ’یہ بات طے ہے کہ یہ بغاوت کا ایک منظم منصوبہ تھا اور اس کی پوری طرح منصوبہ بندی کی گئی اور جتھوں کو بتایا گیا تھا کہ کب کہاں اور کس وقت حملہ کرنا ہے۔‘

اجلاس میں موجود وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ’ملکوں کی تاریخ میں نو مئی جیسے واقعات قابل قبول نہیں ہوتے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.