چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار

image

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے گوادر کے علاقے سربندر میں 7 مزدوروں کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعے کو قابل مذمت قرار دیا۔ جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشتگردوں کا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ انسانیت کے دشمن ہیں۔دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے تاکہ عام عوام بالا خوف خطر اپنی زندگی بسر کر سکیں۔

چیئرمین سینیٹ نے معصوم مزدورں کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قتل ہونے والے مزدوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشت گرد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ایسے دہشت گرد حملے ملک میں امن وامان کی صورتحال کو سبوتاژ نہیں کرسکتے۔

پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے بھی صوبہ بلوچستان کے علاقہ گوادر میں نہتے معصوم مزدورں پر ہونے والی دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے قاتل ہیں دنیا کا کوئی بھی مذہب دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا۔دہشت گردی کو کنڑول کرنے کے لئے ایک جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے اور ہماری مسلح افواج دہشت گردوں کے خلاف اقدامات اٹھا رہی ہے۔

قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز نے بھی گوادر کے علاقے میں دہشت گردی کے واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے معصوم مزدوروں کے لئے مغفرت کی دعا کی اور ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.