روبینہ خالد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں

image

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):روبینہ خالد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔اس موقع پر روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام میرے لیے مقدس ہے کیونکہ یہ ہماری قائد شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نام پر رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستحقین کی خدمت میں دیانتداری اور شفافیت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھیں،ہر ایک پیسہ ان لوگوں تک پہنچے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ادائیگیوں کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے، اس سلسلے میں آپ کے مکمل تعاون کی ضرورت ہے۔

قبل ازیں، بی آئی ایس پی کے سابق چیئرپرسن ڈاکٹر امجد ثاقب نے بی آئی ایس پی میں اپنے تجربے کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا۔سیکرٹری بی آئی ایس پی، عامر علی احمد نے روبینہ خالد کو بی آئی ایس پی کے بنیادی اقدامات پر جامع بریفنگ دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.