وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ تحصیل اوکاڑہ پاسکو سنٹرز کا دورہ

image
اوکاڑہ۔ 11 مئی (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈاکٹر محمد فخر عالم نے چیف ایگزیکٹو آفیسر سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی سقراط امان رانا کے ہمراہ تحصیل اوکاڑہ پاسکو سنٹرز کا دورہ کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) فرخ عتیق خان، اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفٰی جٹ، زونل ہیڈ پاسکو راؤ طارق محمود سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے وفاقی افسران نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کی زیر نگرانی تحصیل اوکاڑہ کے مرکزی پاسکو گودام،31فور ایل ،45جی ڈی اور گوگیرہ پاسکو سنٹرز میں گندم خریداری کے لیے رجسٹریشن کے عمل کی چیکنگ کی انہوں نے کاشتکاروں سے مسائل دریافت کیے اور فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔

وفاقی افسران نے پاسکو سینٹرز میں ڈیوٹی پر مامور اہلکاران سے گندم کے کاشتکاروں کی رجسٹریشن بارے استفسار کیا۔ وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈاکٹر محمد فخر عالم نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر گندم خرید کے عمل کا جائزہ لینے آیا ہوں پاکستان کی خوشحالی، کاشتکاروں کی خوشحالی سے منسلک ہے اور کسانوں کے لیے سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے احکامات کے مطابق گندم کے چھوٹے کاشتکاروں سے اضافی 4 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.