وزیر اعظم کا کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی پر قومی ہاکی ٹیم کو خراج تحسین

image

لاہور۔11مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی پر ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہےکہ کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی،

جاپان کے خلاف بھی پاکستانی ٹیم نے فائینل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لئے۔

انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز کے بعد پاکستان نے قومی کھیل کے اس اہم ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کھیلوں بالخصوص قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.