اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سردار سلیم حیدر خان کو گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے ۔
سینیٹ سیکریٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق چئیرمین سینیٹ نے گورنر پنجاب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار سلیم حیدر خان کی بطور گورنر تعیناتی ملک میں جمہوری عمل کے آگے بڑھنے کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ ان کی گورنرشپ میں صوبے کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بہترین اقدامات اٹھائے جائیں گے۔