یوروویژن فائنل: آئرش سٹیج سنگر کا فلسطین سے اظہار یکجہتی

image

یوروویژن فائنل میں اسرائیلی سنگر کے پہنچنے پر آئرش گلوکارہ کے احتجاج کے باعث برطانیہ کے کئی مقامات پر لائیو دکھایا جانے والا شو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق یوروویژن گانوں کے مقابلے میں حصہ لینے والی آئرلینڈ کی سٹیج سنگر بامبی تھگ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اس پر احتجاج کیا۔

سویڈن کے مالمو ایرینا میں میوزک پروگرام سے قبل 31 سالہ گلوکارہ اور نغمہ نگار بامبی تھگ  فلسطینی نشان بننے والا رومال ’کوفیہ’ اوڑھے ہوئے تھیں۔

بامبی تھگ نے آئرش پرچم اٹھائے ہوئے یورپی براڈکاسٹنگ یونین پر زور دیا کہ وہ ضمیر کے مطابق ’انسانیت‘ کا مظاہرہ کریں اور اس کا بائیکاٹ کریں۔

یوروویژن سنگرز کے مقابلے میں اسرائیل کی سنگر ایڈن گولن اپنا گانا ’ہریکین‘ پیش کریں گی۔

یوروویژن مقابلے میں اسرائیلی سنگر ایڈن گولن اپنا گانا پیش کریں گی۔ فوٹو انسٹاگرامفن لینڈ میں تقریباً 40 مظاہرین کے ساتھ ایک گروپ نے سنیچر کو عوامی نشریاتی ادارے YLE کے ہیڈکوارٹرز کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی سنگر کو مقابلے میں شرکت سے دستبردار کیا جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.