یوکرین میں اتحادی فوج بھیجنے کا کوئی منصوبہ نہیں، نیٹو

image

برسلز ۔12مئی (اے پی پی):نیٹو کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میرسیا جوان نے اعلان کیا ہے کہ نیٹو اتحاد یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا خواہاں ہے لیکن اس کا وہاں فوج بھیجنے کا کوئی منصوبہ نہیں ۔ عرب نیوز کے مطابق میرسیا جوان نے کہا کہ فرانسیسی صدر نے یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کی فوری ضرورت کے بارے میں بات کی ،نیٹو کی سطح پر اتفاق رائے سے فیصلے کیے جاتے ہیں

، فی الحال ہمارا یوکرین میں اتحادی افواج کی تعیناتی کا کوئی منصوبہ یا ارادہ نہیں ۔ میرسیا جوان نے نشاندہی کی کہ یوکرین کے پائلٹوں کو تربیت دینے اور ایف سولہ لڑاکا طیاروں کو محفوظ بنانے کے حالیہ فیصلے جنگ کی موجودہ صورتحال سے جڑے ہوئے ہیں، یہ ریڈ لائنز عبور کرنے کا معاملہ نہیں ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.