پاکستان سمیت دنیا بھر میں حیاتیاتی تنوع کا بین الاقوامی دن 22مئی کو منایا جا ئیگا

image

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں حیاتیاتی تنوع کا بین الاقوامی دن 22مئی کو منایا جا ئیگا ۔ اس دن کے منانے کا مقصد حیاتیاتی تنوع کے بچاؤ کا شعور بیدار کرنا اور اِس نصب العین کےحصول کے لیے اہم اقدامات کی ضرورت پر زور دینا ہے،واضح رہے کہ حیاتیاتی تنوع کے لیے موسمیاتی تبدیلیاں ایک بڑے چیلنج کی حیثیت رکھتی ہیں

کیونکہ یہ تبدیلیاں قدرتی ماحول کو اس قدر تیزی کے ساتھ متاثر کرتی ہیں کہ بہت سے جانور اور نباتات خود کو نئے حالات کے مطابق نہیں ڈھال پاتے۔ حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن کے موقع پر سرکاری و غیر سرکاری اور فلاحی اداروں کے زیر انتظام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عام آدمی کو حیاتیاتی تنوع کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.