اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں ، 287 کلوگرام منشیات برآمد، 16 ملزمان گرفتار

image

راولپنڈی۔13مئی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے جڑواں شہروں سمیت ملک بھر میں منشیات سمگلنگ کے خلاف 10 کارروائیوں میں 287 کلوگرام منشیات برآمدکرکے 16 ملزمان گرفتارکرلیے۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کی جانے والی کارروائیوں میں راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 8400 نشہ آور گولیاں برآمدکی گئیں۔ایکسپریس وے اسلام آباد کے قریب ملزم سے 108 کلوگرام چرس، 3.6 کلوگرام افیون اور 2 کلو گرام آئس برآمدکی۔رنگ روڈ پشاور کے قریب ملزم سے 72 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔ایم ون اسلام آباد کے قریب سے 48 کلو گرام چرس برآمدکی گئی۔ کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب 3 ملزمان سے 24 کلوگرام افیون برآمدکی گئی ۔سہراب گوٹھ کراچی میں 2 ملزمان سے 12 کلو گرام چرس برآمدکی گئی۔ ٹنڈوجام حیدرآباد میں 2 ملزمان سے 8 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔جی 9 اسلام آباد میں 5 ملزمان سے 5.8 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔برہان انٹرچینج اٹک کے قریب ملزم سے 2 کلوگرام افیون برآمدکی گئی ۔اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 105 گرام آئس برآمدکی گئی ۔ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔\


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.