سعودی نائب وزیر داخلہ کا بنگلہ دیش کا دورہ، روٹ ٹو مکہ انیشی ایٹو کا جائزہ لیا

image

ڈھاکہ۔13مئی (اے پی پی):سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الدائود نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا اور بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اسد الزمان خان سے ملاقات کی ۔

اردو نیوز کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بنگلہ دیش میں سعودی سفیرعیسی بن یوسف الدحیلان اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر داخلہ نے ڈھاکا ایئرپورٹ پر روٹ ٹو مکہ انیشی ایٹو کے لیے مختص لاونج کا جائزہ لیا۔

یاد رہے کہ روٹ ٹو مکہ انشی ایٹو عازمین حج کےلیے وزارت داخلہ کے اہم پروگراموں میں سے ایک ہے،جس کے تحت عازمین حج کو سفر حج کے حوالے سے متعدد سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.