نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے،پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے

image

بیجنگ۔13مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔ پیر کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا بیجنگ پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل ایمبیسڈر وانگ فو کانگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے استقبال کیا۔

نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے جس میں پاک چین تعلقات کے تمام پہلوئوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ نائب وزیراعظم چینی رہنمائوں اور اعلیٰ حکام اور ممتاز کاروباری اداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 13 سے 16 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.