چین اور یورپ کے درمیان مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت میں چار ماہ کے دوران10 فیصد اضافہ

image

بیجنگ۔13مئی (اے پی پی):چین اور یورپ کے درمیان مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت میں رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر دس فیصد اضافہ ہوا ہے۔شنہوا کے مطابق چائنا سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ (چائنا ریلوے) کی طرف سے پیر کوجاری بیان میں کہا گیا کہ چین۔یورپ مال بردار ٹرینوں نے 2024 میں جنوری تا اپریل 6,184 چکر لگائے۔

کمپنی کے مطابق، تقریباً 675,000 20 فٹ ایکویلنٹ یونٹ ( ٹی ای یو ) سامان مال بردار ٹرینوں کے ذریعے لے جایا گیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔چائنا ریلوے کے مطابق، اپریل کے آخر تک چین اور یورپ کے درمیان مال بردار ٹرینوں کے تقریباً 89,000 سفر مکمل ہو چکے ہیں، جو 25 یورپی ممالک کے 223 شہروں تک سروس فراہم کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.