آر ٹی او راولپنڈی کی جانب سے تاجر دوست سکیم کے تحت اولین رجسٹرڈ تاجروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

image

راولپنڈی۔13مئی (اے پی پی):ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او ) راولپنڈی نے ایف بی آر کی طرف سے متعارف کرائی جانے والی تاجر دوست سکیم کے تحت باضابطہ طور پر خود کو رجسٹر کرانے والے پہلے چار تاجروں کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پیر کو یہاں اہم تقریب کا انعقاد کیا ۔ یہ اقدام ٹیکس کی تعمیل کو فروغ دینے اور علاقےمیں غیر رسمی معیشت کو باقاعدہ بنانے میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو تہمینہ عامر نے تاجر دوست سکیم کے ساتھ ان کی فعال شمولیت پر ان کی بھرپور تعریف کی۔ تہمینہ عامر نے ذاتی طور پر تاجروں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹس سے نوازا۔ انہوں نے رجسٹرڈ تاجروں کو آر ٹی او راولپنڈی کا سفیر قرار دیتے ہوئے ان کی فعال شراکت کے عزم اور قومی معیشت میں ان کے کردار کا اعتراف کیا۔ تاجروں نے تعاون اور حوصلہ افزائی پر تہمینہ عامر اور آر ٹی او راولپنڈی کا شکریہ اداکیا ۔

انہوں نے تاجر برادری میں تعمیل اور جوابدہی کے کلچر کو فروغ دینے کی لگن پر زور دیتے ہوئے اپنے رفقاء کار کے درمیان تاجر دوست سکیم کے بارے میں آگاہی کو فعال طور پر فروغ دینے کا عزم کیا۔ چیف کمشنر نے تاجر دوست سکیم پر عملدرآمد میں شریک ڈسٹرکٹ ٹیکس افسران اور ان کی ٹیموں کی لگن اور محنت کو بھی سراہا جبکہ تاجر دوست سکیم مسلسل زور پکڑ رہی ہے ،آر ٹی او راولپنڈی، ٹیکس کی تعمیل کی جانب سفر میں تاجروں کو سہولت اور مدد فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.