سول ایوی ایشن کااعلیٰ سطحی وفد یورپ کیلئے پروازیں بحال کرنے کے حوالے سے ایاسا ایئر سیفٹی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں شرکت کرے گا،ترجمان

image

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):سول ایوی ایشن کااعلیٰ سطحی وفد پاکستانی ایئر لائنز کی پروازیں بحال کرنے کے حوالے سے ایاسا ایئر سیفٹی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں شرکت کے لئے برسلز میں موجود ہے۔پیر کوپاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے پاکستان کی یورپ کے لئے پروازوں سے متعلق قیاس آرائیوں کے معاملہ کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ سیکرٹری ایوی ایشن/ڈی جی سی اے اے کی قیادت میں سول ایوی ایشن کااعلیٰ سطحی وفد برسلز میں موجود ہے۔وفد پاکستانی ایئر لائنز کی پروازیں بحال کرنے کے حوالے سے ایاسا ایئر سیفٹی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں شرکت کرے گا۔

ترجمان کے مطابق یورپی کمیشن میٹنگ کے نتائج کا اعلان اپنے داخلی طریقہ کار کو مکمل کرنے کے بعد کرتا ہے، پی سی اے اے نے ابھی تک پروازوں کی بحالی کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا۔ترجمان نے بتایا کہ گزارش ہے کہ پروازوں کی بحالی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کو محض قیاس آرائی ہی سمجھا جائے۔سول ایوی ایشن کی جانب سے گزارش کی گئی ہے کہ ملک کے مفاد میں ایسی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ترجمان نے بتایا کہ یورپی کمیشن جیسے ہی نتائج سے مطلع کرے گا سول ایوی ایشن یہ نتائج فوراً رپورٹ کردے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.