تاحال رفح میں اسرائیل کے وسیع فوجی آپریشن کے شواہد نظر نہیں آئے، امریکی محکمہ خارجہ

image

واشنگٹن ۔15مئی (اے پی پی):امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے تاحال رفح میں ایسا کوئی بڑا فوجی آپریشن نہیں دیکھا جسے وہ وسیع فوجی آپریشن کا نام دے سکے۔ العربیہ اردو کے مطابق محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا خیال ہے کہ غزہ سے امریکی شہریوں کو نکالنے کے لیے مزید کوششیں کی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ 12 مئی کو 50 ٹرک غزہ میں داخل ہوئے اور یہ ضرورت سے بہت کم ہیں۔

علاوہ ازیں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا کو ان اطلاعات پر بہت تشویش ہے کہ غزہ میں اقوام متحدہ کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک امدادی کارکن ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا۔اس سے قبل اقوام متحدہ نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے اسرائیلی حکام کو اقوام متحدہ کے ملازمین کو لے جانے والی گاڑی کی نقل و حرکت کے بارے میں مطلع کیا تھا، جس پر پیر کو غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح میں گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں بھارتی ملازم ہلاک اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔ اقوام متحدہ کے ترجمان رولانڈو گومز نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حملے کے وقت اسی محکمے کا ایک دوسرا ملازم گاڑی میں تھا اور وہ زخمی ہوا۔وہ رفح میں یورپی ہسپتال جا رہے تھے جب ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.