سعودی وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج کی معاونت کے لئے اردو سمیت 16 زبانوں میں 15 آگاہی گائیڈز جاری کردیں

image

مکہ۔15مئی (اے پی پی):سعودی وزارت حج و عمرہ نے دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کی معاونت اور انہیں مناسک حج کے تمام مراحل پر محیط آسانی سے سمجھ میں آنے والی معلومات فراہم کرنے کے لئے 15 جامع گائیڈز جاری کی ہیں۔ یہ اقدام حج سیزن 1445ھ 2024ء کے حوالے سے سعودی وزارت حج و عمرہ کی جاری آگاہی اور معلومات کی فراہمی کی کوششوں کا حصہ ہے۔

وزارت کی طرف سے اس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری اعلان کے مطابق یہ آگاہی گائیڈز اس کی ویب سائٹ https://guide.haj.gov.sa پر دستیاب ہیں۔ان گائیڈز میں بڑے پیمانے پر بولی جانے والی 16 زبانوں بشمول عربی، انگریزی، فرانسیسی، اردو، بنگالی، انڈونیشیائی، ہاسا (سوڈان و نائیجیریا کی زبان)، امہیری (ایتھوپیا کی زبان)، فارسی، ہسپانوی، ترکی، روسی، سنہالی، ازبک اور ملائیشیائی میں عازمین کے مشترکہ سوالات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

یہ گائیڈز قانون، صحت، طریق کار اور ضوابط سے متعلق ضروری معلومات آسان الفاظ میں، واضح تصاویر، ڈایا گرامز اور معلوماتی وڈیو کلپس کے ذریعے فراہم کرتی ہیں۔ مزید براں ان گائیڈز کے آڈیو(صوتی) ورژن بھی دستیاب ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.