وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے انتخابات میں نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

image

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (AEMEND) کے انتخابات میں نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔

جمعرات کو اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کا شعبہ براڈکاسٹ جرنلزم کا اہم اور حساس شعبہ ہے جس کی اہمیت روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیداران فیک نیوز کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے نومنتخب صدر اظہر عباس، سینئر نائب صدر ایاز خان، نائب صدر محمد عثمان، سیکرٹری جنرل طارق محمود، جوائنٹ سیکرٹری میاں طاہر، جوائنٹ سیکرٹری ریحان خان اور فنانس سیکرٹری شہاب محمود کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.