عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے سربراہ کی ملاقات ، غزہ اور سوڈان بارے تبادلہ خیال

image
منامہ ۔17مئی (اے پی پی):عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیث نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش سے غزہ اور سوڈان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔

شنہوا کے مطابق

ایکس اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیث نے کہا کہ انہوں نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ہونے والے 33ویں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس سے قبل اقوام متحدہ کے سربراہ سے ملاقات کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ (یو این آر ڈبلیو اے) کے جنرل کمشنر فلپ لازارینی اور سوڈان کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے رامتن لامرا نے بھی اجلاس میں شرکت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران، ہم نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے جاری حملوں اور فلسطینی عوام پر ان حملوں کے تباہ کن اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیث نے کہا کہ انروا نے جو کردار ادا کیا ہے وہ سب کو معلوم ہے اور انہوں نے اس کردار کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ احمد ابو الغیث نے کہا کہ انہوں نے مستقبل میں مسئلہ فلسطین پر دو ریاستی حل کو ٹھوس بنانے پر بھی بات کی ہے ۔ انہوں نے اور اقوام متحدہ کے سربراہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سوڈان کی صورتحال خطرناک ہے، انہوں نے ملک میں جاری تنازعات کو روکنے اور ریاستی ڈھانچے کے تحفظ کے ناگزیر ہونے کی طرف توجہ مبذول کرائی۔عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل ابو الغیث نے اس مشکل عمل پر قابو پانے کے لیے سوڈانی عوام کی مدد کی اہمیت کی طرف اشارہ کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.