ٹی20 ورلڈ کپ سے پہلے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری، پاکستان شامل نہیں

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے وارم اپ میچز کے شیڈیول کا اعلان کر دیا ہے جو 27 مئی سے یکم جون کے درمیان ویسٹ اندیز اور امریکہ میں کھیلے جائیں گے جبکہ پاکستان کا ان میں شامل ہونے کا امکان نہیں ہے۔

آئی سی سی نے جمعرات کو شیڈیول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 سے پہلے 16 وارم اپ میچز کھیلیں جائیں گے جو ٹیکساس کے گرینڈ پریئری کرکٹ سٹیڈیم، فلوریڈا کے برووارڈ کاؤنٹی سٹیدیم، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کوئینز پارک اوول اور برائین لارا کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوں گے۔

جنوبی افریقہ سمیت 17 ٹیمیں وارم اپ میچز کھیلیں گی۔

آئی سی سی نے کہا ہے کہ ’ان وارم اپ میچز میں ہر ٹیم 20 اوورز کھیلے گی اور ان کا انٹرنیشنل ٹی20 سٹیٹس نہیں ہوگا۔ ہر ٹیم کو 15 کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ کے ہر رکن کو کھلانے کا موقع ملا گا۔‘

’ہر ٹیم دو میچز کھیل سکتی ہے لیکن اس کا انحصار اس پر ہے کہ ٹیم اس ایونٹ میں شرکت کے لیے کب پہنچتی ہے۔‘

وارم اپ میچز کے شیڈیول میں پاکستان شامل نہیں ہے جبکہ انڈیا کو ایک میچ کھیلنے کا موقع ملا ہے جو یکم جون کو بنگلہ دیش کے ساتھ طے ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا میگا ایونٹ یکم سے 29 جون تک جاری رہے گا جس کی میزبانی امریکہ اور ویسٹ انڈیز کر رہے ہیں۔

9 جون کو نیو یارک کے سٹیڈیم میں روایتی حریف پاکستان اور انڈیا کے درمیان مقابلہ ہوگا جس کا شائقین کو شدت سے انتظار ہے۔

وارم اپ میچز کا شیڈیول

آئی سی سی کی جانب سے جاری کیے گئے وارم اپ میچز  کے شیڈیول کے مطابق 27 مئی کو ٹیکساس کے گرینڈ پریئری سٹیڈیم میں صبح 10 بج کر 30 منٹ پر کینیڈا اور نیپال کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

اسی دن دوپہر کو تین بجے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی برائین لارا کرکٹ اکیڈمی میں عمان اور پاپوا نیوگنی کے درمیان میچ ہوگا۔

وارم اپ میچز 27 مئی سے یکم جون تک کھیلے جائیں گے۔ فوٹو: اے ایف پیجبکہ شام کو ساتھ بجے برائین لارا کرکٹ اکیڈمی میں نمیبیا اور یوگینڈا کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

28 مئی کو ریاست فلوریڈا کے برووارڈ کاؤنٹی سٹیڈیم میں صبح 10 بج کر 30 منٹ پر سری لنکا اور نیدرلینڈز کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

ٹیکساس کے گرینڈ پریئری کرکٹ سٹیڈیم میں صبح 10 بج کر 30 منٹ پر بنگلہ دیش اور امریکہ کے درمیان میچ ہو گا۔

اسی دن ٹرینیڈاد اینڈ ٹوباگو کے کوئینز پارک اوول میں آسٹریلیا اور نمیبیا کے درمیان شام سات بجے میچ کھیلا جائے گا۔

29 مئی کو ریاست فلوریڈا کے برووارڈ کاؤنٹی سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ انٹرا سکواڈ میچ کھیلا گا۔

اسی دن افغانستان اور عمان کے درمیان میچ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کوئینز پارک اوول میں کھیلا جائے گا۔

30 مئی کو ٹیکساس کے گرینڈ پریئری کرکٹ سٹیڈیم میں صبح 10 بج کر 30 منٹ پر نیپال اور امریکہ کی ٹیمیں وارم اپ میچ کھیلیں گی۔

صبح ساڑھے دس بجے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی برائین لارا کرکٹ اکیڈمی میں سکاٹ لینڈ اور یوگینڈا کے درمیان میچ ہوگا۔

وارم اپ میچز کے شیڈیول میں پاکستان شامل نہیں ہے۔ فوٹو: اے ایف پی31 مئی کو ریاست فلوریڈا کے برووارڈ کاؤنٹی سٹیڈیم میں صبح ساڑھے دس بجے سکاٹ لینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا۔

جبکہ یکم جون کو انڈیا اور بنگلہ دیش کے درمیان امریکہ میں وارم اپ میچ کھیلا جائے گا تاہم وینیو کا اعلان نہیں کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.