وزیراعظم شہباز شریف کی سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

image

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

جمعہ کو ایکس پر اپنے مبارکباد کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی ہے، ٹیم کی صلاحیت اور ٹیم ورک بہترین رہا،

پاکستان نے چیمپئن شپ میں اپنے تمام چھ میچوں میں کامیابی حاصل کی، ٹیم پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.