انسداد منشیات فورس کی کارروائیاں ، 7 ملزمان گرفتار،59 کلو منشیات اور 3 لاکھ 35 ہزار 880 نشہ آور گولیاں برآمد

image

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):انسداد منشیات فورس (اے این ایف)نے 6 مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کر کے 59 کلو سے زائد منشیات اور 3 لاکھ 35 ہزار 880 نشہ آور گولیاں برآمد کر لیں۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں کی گئی 6 مختلف کارروائیوں میں 59 کلو سے زائد منشیات قبضہ میں لے لی گئی ہے۔

ایک کارروائی میں کراچی پورٹ پر کنٹینر سے 3 لاکھ 35 ہزار 880 نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئیں،ایک اور کارروائی میں اے این ایف کی ٹیم نے سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب 3 ملزمان سے 19.2 کلو چرس، 1.2 کلو افیون، 1.2 کلو ہیروئن اور 1 کلو آئس برآمد کر لی ۔

اے این ایف کی ٹیم نے کوہاٹ روڈ پشاور میں 15.6 کلو چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اسی طرح کی ایک کارروائی میں اوکاڑہ بائی پاس کے قریب 2 ملزمان سے 9.6 کلو چرس اور 4.8 کلو افیون برآمد کر لی گئی ، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران ملزم سے 7.2 کلو چرس برآمد ہوئی۔

ترجمان نے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ سے کراچی بھیجے جانے والے پارسل سے 75 گرام کوکین برآمد کر لی گئی۔ ترجمان اے این ایف نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.